فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner
  •  

    دار و رسن حق پرستوں کی زبان بندی کیلئے جابر قوتوں کے روایتی حربے۔ آغا حسن

    سرینگر/سلسلہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسب عمل قدیم انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جس میں دسیوں ہزار عقیدت مندوں نے شرکت کرکے امام عالیمقامؑ کے تئیں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اور امام ؑ کے مصائب بیان کئے۔ عقیدت مندوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور سیئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام موسیٰ ابن جعفر ؑ کے حالات زندگی اور سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

    آغا حسن نے امام ؑ کے شہادت کے اسباب و عوامل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ معصومینؑ نے دین و شریعت کے معاملات میں وقت کے حکمرانوں کی بے جا مداخلت اور اسلامی خلافت کو بادشاہت میں تبدیل کرنے کے عزم و ارادوں کے خلاف ہر دور میں جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا اور وقت کے حکمرانوں نے اس ذوات مقدسہ کی زبان بندی کیلئے ہر ممکن حربے آزمائے اور آخری حربے کے طور پر ائمہ معصومینؑ کو درجہ شہادت پر پہنچایا گیا۔ حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کو متواتر 17 سال تک قید تنہائی میں رکھا گیا تاکہ انہیں حکومت کی غیر شرعی پالیسیوں اور قرآن و سنت کے منافی راہ و روش پر لب کشائی سے باز رکھا جائے لیکن امام کے پایہ استقلال میں کوئی لغزش واقع نہ ہوئی اور بالآخر انہیں قید خانے میں درجہ شہادت پر پہنچایا گیا۔

    آغا حسن نے کہا کہ حق پرستوں اور اپنے سیاسی و نظریاتی حریفوں کو راستے سے ہٹانے کیلئے ہر دور کے ظالم حکمرانوں نے یہی حربے اختیار کئے اور آج بھی دنیا کی جابر اور استکباری قوتیں اسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ تاہم ایسے حربوں سے حق و صداقت پر مبنی آوازیں اور فکرونظریات کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔اس موقعہ پر آغا حسن نے ایران کے تاریخی ، ادبی اور ثقافتی شہر شیراز اور لورستان میں تباہ کن سیلاب سے ہوئے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی ظاہر کی۔ مجلس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور شر و آفات سے حفاظت کی دعائیں مانگی گئیں۔

    Posted by Jammu and Kashmir Anjuman-E-Sharie Shian on Tuesday, April 2, 2019

    یوم شہادت امام موسیٰ کاظمؑ ، بڈگام میں دسیوں ہزار عقیدت مندوں کا اجتماع

    اسپیکر:   دار و رسن حق پرستوں کی زبان بندی کیلئے جابر قوتوں کے روایتی حربے۔ آغا حسن سرینگر/سلسلہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسب عمل قدیم انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔… View Article

  • انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے یوم اربعین کی تقریبات مرکزی جلوس اربعین آستان شریف بڈگام اور زیلدار محلہ سعدہ کدل سرینگر سے برآمد سرینگر/شہدائے کربلا کے یوم اربعین کی مناسبت سے جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں خصوصی مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کا انعقاد کیا گیا، مرکزی نوعیت کے جلوس عزا آستان شریف بڈگام اور زیلدار محلہ سعدہ کدل سرینگر سے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں برآمد کئے گئے جن میں دسیوں ہزار عقیدت مندوں نے شرکت کی، زیلدار محلہ سعدہ کدل میں عزاداروں کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے یوم اربعین کی اہمیت اور تاریخی پس منظر پر تفصیلی روشنی ڈالی، آغا حسن نے کہا کہ معرکہ کربلا کے ٹھیک چالیس روزبعد اسی دن چند اکابر اصحاب رسولؓ کا صحرائے کربلا میں وارد ہوکر زیارت شہداء بجا لانا اور دوسری جانب شہر دمشق میں اسیران کربلا کے تقاضے کے عین مطابق تاریخ کربلا کی پہلی مجلس عز ا برپا ہونے جیسے معاملات اسی روز اربعین سے جڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ائمہ معصومین نے روز اربعین کے دن شہدائے کربلا کی زیارت بجا لانے اور مجالس برپا کرنے کی تاکید کی ہے جو اس دن کی اہمیت و عظمت کی بذات خود ایک واضح دلیل ہے، آغا حسن نے کہا معرکہ کربلا صرف ایک سانحہ نہیں بلکہ ایک دائمی تحریک اور مشن ہے جس کا ہدف دین و شریعت کی حفاظت اور ظالم قوتوں کے خلاف نبرد آزمائی ہے، انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں جب دنیا کی مختلف گوشوں میں مسلمانوں پر استکباری قوتوں کا جبروقہر جاری ہے معرکہ کربلا میں حسینی جانثاروں کا جذبہ مزاحمت اور صبر و استقامت مظلومین عالم کیلئے نقشِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔  

    انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے یوم اربعین کی تقریبات مرکزی جلوس اربعین آستان شریف بڈگام اور زیلدار محلہ سعدہ کدل سرینگر سے برآمد

    اسپیکر: انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے یوم اربعین کی تقریبات مرکزی جلوس اربعین آستان شریف بڈگام اور زیلدار محلہ سعدہ کدل سرینگر سے برآمد سرینگر/شہدائے کربلا کے یوم اربعین کی مناسبت سے جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں خصوصی مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کا انعقاد… View Article

  • شہید موصوٖ ف کے اسال ثواب کے لئے اُڑینہ سوناواری میں مجلس عزا شہید جفا آغا سید مہدی الموسوی الصفوی کو انکی برسی کے موقعہ پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے شہید موصوف کے مظلوم پرور مشن کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا شہید موصوف کے ایصال ثواب کیلئے اُڑینہ سوناواری میں خصوصی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقعہ پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید موصوف کی خدمات اور کردار و عمل کو عقیدت کا خراج نذر کیا آغا حسن نے کہا کہ مظلوموں کی داد رسی اور محروم انسانوں کی حمایت شہید موصوف کی سیاسی زندگی کا سب سے نمایاں حدف تھا اس سلسلے میں شہید کا عملی کردار ایک کھلی کتاب کے مانند ہے انھوں نے کہا کہ شہید موصوف نے اپنی مختصر سیاسی زندگی میں مظلوموں کی فریاد رسی اور بے کس و بے بس لوگوں کی حمایت میں جو کار ہاے نمایاں انجام دئے انکا تزکرہ آج بھی زبان زدہ ہے اور شہید کا یہی کردار انکی شہرت اور عوامی مقبولیت کا بنیادی محرف تھا آغا حسن نے کہا کہ شہید موصوف کو ہمارا یہی بہترین خراج عقیدت ہوگا کہ ہم انکے مظلوم پرور مشن کی آبیاری کرے

    شہید آ غا سید مہدی کو انکی برسی پر انجمن شرعی شیعیان کا خراج

    اسپیکر: شہید موصوٖ ف کے اسال ثواب کے لئے اُڑینہ سوناواری میں مجلس عزا شہید جفا آغا سید مہدی الموسوی الصفوی کو انکی برسی کے موقعہ پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے شہید موصوف کے مظلوم پرور مشن کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا… View Article

  • انصاف پسند اقوام بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سنجیدہ نوٹس لیں۔آغا حسن سرینگر/سلسلہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیر اہتمام حسب عمل قدیم مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر عقیدت مندوں کے غیر معمولی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی کے صدراور حریت کانفرنس کے سیئر رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی حیات طیبہ کی مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے جابر حکمرانوں کو کبھی اہل حق کا وجود گوارا نہیں ہوا۔ ائمہ معصومینؑ اسلام اور شریعت نبویؐ کے حقیقی محافظ و نگہبان ہیں اور ان کے کردار و عمل سے ملوکیت کے پرستاروں کو ہمیشہ خدشات لاحق ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وقت کے حکمرانوں نے انہیں کسی نہ کسی طریقے سے درجہ شہادت پر پہنچایا۔ بعد ازاں متحدہ مزاحتمی قیادت کی کال پر جنوبی کشمیر میں پے در پے شہری ہلاکتوں کے سانحات کے خلاف بطور احتجاج آغا حسن کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ حق و صداقت کا پرچم تھامنے والوں اور ظلم و تسلط کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والوں کی زبان بندی کیلئے جبروقہر کے حربے آزمانا طاغوتی قوتوں کی دیرینہ روش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارت کی ظلم و بربریت اسی استعماری پالیسی کا تسلسل ہے۔آغا حسن نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی اور تسلیم شدہ حق خود ارادیت کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں اور یہ جدوجہد بھارتی مظالم کے باوجود حصول حق خود ارادیت تک جاری رہے گی۔ جنوبی کشمیر کے اطراف و اکناف میں آئے روز نہتے شہریوں کے بے دریغ قتل عام کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا حسن نے دنیا کے انصاف پسند اقوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سنجیدہ نوٹس لیکر کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے آواز بلند کریں۔ آغا حسن نے کھڈونی کولگام سانحہ میں جان بحق ہوئے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور سینکڑوں زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی۔اس موقعہ پر آغا حسن نے مرکزی امام باڑہ بڈگا م میں مجلس عزا کے حوالے سے حکومت کے ناقص انتظامات بالخصوص پانی کی قلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

     

    یوم شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ کے سلسلے میں مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا

    اسپیکر: انصاف پسند اقوام بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سنجیدہ نوٹس لیں۔آغا حسن سرینگر/سلسلہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیر اہتمام حسب عمل قدیم مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد… View Article

  • خطہ میں دیرپا امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر: آغا سید حسن عالمہ غیر معلمہ، ثانی زہرا، شریکۃ الحسین،دخترِ شیر خدا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام بمقام شگنپورہ بانڈی پورہ ایک عظیم الشان مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے صدرانجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن موسوی الصفوی نے خطاب کیا، موصوف نے جناب زینب سلام اللہ علیہا کی حیات مبارکہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے واقعہ کربلا کو زندہ رکھنے اور اس کے پیغام کو پہنچانے میں تاریخ اسلام کی اس بے مثال خاتون کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر جنابِ زینب (س) نہ ہوتیں تو شاید شہدائے کربلاکی فکر اور پیغام،کربلا میں ہی دفن ہوجاتے اور یزیدی طاقتیں ا ن کو دبانے میں کامیاب ہوجاتیں لیکن جناب زینب نے کوفہ وشام میں اپنے خطبوں کے ذریعہ تمام یزیدی منصوبوں پر پانی پھیر دیا اور کاخِ ظلم وستم کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، موصوف نے اس موقع پر زینبی کردار کو مشعلِ راہ بنانے پر تاکید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنابِ زینب کی زندگی سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ حالات چاہے کتنے ہی سنگین ودشوار کیوں نہ ہوں ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں ذرہ برابر کوتاہی نہیں کرنا چاہئے۔ سینئر حریت رہنما آغا سید حسن نے کشمیر کے موجودہ حالات بالخصوص شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چند بے گناہ اور نہتے شہریوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا اور اسے کشمیری عوام کی نسل کشی سے تعبیر کرتے ہوئے موصف نے مسئلہ کشمیر کے دیر پا حل کے لئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو عملانے یا سہ فریقی مذاکرات پر زور دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو متنبہ کیا وہ اس بہیمانہ ظلم و تشدد، قتل و غارت، ریاستی کریک ڈاوں، بے گناہ مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال کی سیاست کو ترک کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے تاکہ خطہ میں پائدار امن قائم ہوسکے۔
     

    شگنپورہ بانڈی پورہ میں انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے زیراہتمام مجلسِ عزاکا انعقاد

    اسپیکر: خطہ میں دیرپا امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر: آغا سید حسن عالمہ غیر معلمہ، ثانی زہرا، شریکۃ الحسین،دخترِ شیر خدا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام بمقام شگنپورہ بانڈی پورہ ایک عظیم الشان مجلس عزا منعقد کی… View Article

  • 9 محرم 1436ھ

    اسپیکر: آغا سید حسن الموسوی الصفوی

  • 8محرم1436ھ

    اسپیکر: آغا سید حسن الموسوی الصفوی

  • 7محرم 1436ھ

    اسپیکر: آغا سید حسن الموسوی الصفوی

  • مجلس حُسینی

    اسپیکر: آغا سید یوسف الموسوی

  • 8th محرم 2011/12

    اسپیکر: آغا سید حسن الموسوی الصفوی

  • مجلس عزاٗ

    اسپیکر: آغا سید مصطفیٰ الموسوی

  • میلاد النبی

    اسپیکر: آغا سید حسن الموسوی الصفوی