فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

یوم ولادت حضرت علی ؑ اور نوروز عالم کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان کی تقریبات

جامع مسجد بڈگام اور مکتب زہراؑ حسن آباد میں ماہ رجب کی مناسبت سے عمل اعتکاف سرینگر/امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالبؑ کے یوم ولادت اور نوروز عالم کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیرزیر سرپرستی حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے اہتمام سے وادی کے متعدد مقامات پر خصوصی تقریبات کا… View Article

جامع مسجد بڈگام اور مکتب زہراؑ حسن آباد میں ماہ رجب کی مناسبت سے عمل اعتکاف سرینگر/امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالبؑ کے یوم ولادت اور نوروز عالم کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیرزیر سرپرستی حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے اہتمام سے وادی کے متعدد مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ باب العلم ہائرسکنڈری سکول بڈگام میں 20مارچ کی شام کو ایک شبینہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں متذکرہ تعلیمی ادارے کے سینکڑوں طلبا و طالبات کے علاوہ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر کئی علمائے دین، اساتذہ اور طلباء نے امیرالمومنین علی ابن ابیطالبؑ کی سیرت طیبہ کے گوناگوں گوشوں کی وضاحت کی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں حسب عمل قدیم پروقار جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ جامعہ باب العلم سے منسلک حوزات اور شاخہائے مکاتب کے سینکڑوں طلباء و طالبات کے علاوہ فرزندان توحید کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر علمائے دین نے مولائے کائناتؑ کی حیات طیبہ اور کارہائے نمایاں کی وضاحت کی۔ مقررین نے کہا کہ حضرت علیؑ کی حرم کعبہ میں ولادت کا غیر معمولی واقعہ بذات خود ایک معجزہ اور علیؑ کی عظمت و منزلت کا عکاس ہے اور یہ اعزاز بھی علیؑ کے سوا کسی کو نصیب نہیں ہوا کہ سرور انبیاءؑ و مرسلین اور خیرالاولین و آخرین نے خود علیؑ کی پرورش اور تربیت کی ذمہ داری لی۔ حضور سرور کائناتؐ نے دعوت اسلام کیلئے سب سے پہلے علیؑ کے گھر کو منتخب کیا اور اس دعوت کے اہتمام کی ذمہ داری بھی علیؑ کو سونپ دی گئی۔ مقررین نے کہا کہ علیؑ سے ہماری محبت و عقیدت کی سب سے مضبوط و مستحکم بنیاد امامت و ولایت کا وہ اعلیٰ منصب ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے تکمیل رسالت اور اتمام نعمت قرار دیا۔ مولائے کائنات علی ؑ نے پیغمبر اکرمﷺ کے عشق و محبت اور نصرت و اطاعت کے حوالے سے جو کارہائے نمایاں انجام دئے ان کی نظیر تاریخ اسلام میں نہیں مل سکتی۔ علیؑ کا کرداروعمل اسوۂ رسولﷺ کا اعلیٰ ترین نمونہ قرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مولاؑ کی ولایت و امامت سے تمسک کا ناگزیر تقاضا یہ ہے کہ ہم دین و شریعت اور اطاعت خدا ورسولﷺ کو اپنے تمام معاملات پر مقدم کریں۔ دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے جامعہ باب العلم کے اہتمام سے جامع مسجد بڈگام اور مکتب زہراؑ حسن آباد سرینگر میں ماہ رجب کی مناسبت سے عمل اعتکاف کا اہتمام کیا گیا جو کئی دنوں تک جاری رہے گا۔ عمل اعتکاف میں حوزہ علمیہ کے طلاب کے علاوہ کئی مقامی نوجوان بھی شرکت پذیر ہیں۔