فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

کشتواڑ میں پیش آئے ہوئے المناک ٹریفک حادثےپر اظہار افسوس

انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن نے کشتواڑ میں پیش آئے ہوئے المناک ٹریفک حادثے جس میں تقریبا ٍتین درجن افراد جاں بحق اوربیسیوں زخمی ہوگئے ہیں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں آغا سید حسن نے مرحومین کے حق… View Article

انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن نے کشتواڑ میں پیش آئے ہوئے المناک ٹریفک حادثے جس میں تقریبا ٍتین درجن افراد جاں بحق اوربیسیوں زخمی ہوگئے ہیں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں آغا سید حسن نے مرحومین کے حق میں مغفرت، پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہوئے موصوف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی شاہراہوں پر مسافر وں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام پر قابو پایا جاسکے اور انسانی جانوں کا زیاں نہ ہوسکے۔