فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

کرپشن کے خاتمے کے حکومتی دعوے اور بیانات ہمیشہ سراب ثابت ہوئے

ارباب اقتدار اور بیروکریسی کے ہاتھوں خرد برد اور لوٹ کھسوٹ کھلی کتاب کے مانند۔آغا حسن ریاست جموں و کشمیر میں حد سے تجاوز کر رہی کرپشن اور رشوت ستانی کو غریب عوام کے لئے دو دھاری تلوار سے تعبیر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ اسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی… View Article

ارباب اقتدار اور بیروکریسی کے ہاتھوں خرد برد اور لوٹ کھسوٹ کھلی کتاب کے مانند۔آغا حسن ریاست جموں و کشمیر میں حد سے تجاوز کر رہی کرپشن اور رشوت ستانی کو غریب عوام کے لئے دو دھاری تلوار سے تعبیر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ اسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کرپشن کے خاتمے کے لئے ریاستی گورنر کے اعلان کودکھاوا قرار دیا آغا حسن نے کہا کہ کرپشن کی لعنت نے کشمیری عوام کا کافیہ حیات تنگ کر رکھا ہے ارباب اقتدار اور بیروکریسی کے ہاتھوں خرد برد اور خزانہ عامرہ کی لوٹ کھسوٹ ایک خلی کتاب کے مانند ہے انھوں نے کہا کہ ریاست میں کرپشن کے خاتمے کے لئے سرکاری اعلانات ہمیشہ سر اب ثابت ہوئے ہے اور آہندہ بھی کوئی توقع نہیں ہے کہ سرکار اس معاملے میں کوئی سنجیدہ کاروائی یا پالیسی عمل میں لائے گی انھوں نے کہا کہ جب بھی کبھی خرد برد اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا سرف ارادہ ہی ظاہر کیا گیا تو سیاسی مصلحتوں اور مجبوریوں کے آگے بے بس ہو کر محاسبے کی کاروائی روک دی گئی آغا حسن نے کہا کہ اگر حقیقی معنوں میں حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے کاروایاں عمل میں لائے گی اور اس حوالے سے ایک ٹھوس پالیسی اختیار کی جائے گی تو یہ غریب عوام کے لئے ایک اقتصادی پیکیج سے کم نہیں دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے تنظیم کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی آٹھ جولائی کی خانہ نظر بندی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے اس حکومتی اقدام کی مزمت کی۔