فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

وکھرون پلوامہ میں انجمن شرعی کے اہتمام سے سالانہ مجلس حسینیؑ

مقامی آبادی نے آغا حسن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے وکھرون پلوامہ میں سالانہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد ہوا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر تنظیم کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید… View Article

مقامی آبادی نے آغا حسن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا

انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے وکھرون پلوامہ میں سالانہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد ہوا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر تنظیم کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اور حضرت امام حسین ؑ کے مقدس قیام و احداف بیان کئے وادی میں منشیات کی بڑھتی وبا اور سماجی بدعات رسومات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے آغا حسن نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر اس حوالے سے کڑی نظر رکھیں انھوں نے کہا کہ منشیات کی بڑھتی وبا پر قابو پانے میں ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی پڑھیں گی ورنہ یہ وبا ہمارے معا شرے کو برباد کر کے رکھیں گی انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کا منشیات میں مبتلا ہونے کی بڑھی وجہ یہاں کے پریشان کن حالات ہیں تاہم اس وبا کو پھیلانے میں کسی غیر مرئی ہاتھ کا کارفرما ہونا بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا دریں اثنا وکھرون پلوامہ کے عوام نے آغا صاحب کو اپنے مشکلات اور مسائل سے آغا کیا ایک نمائندہ عوامی وفد نے آغا صاحب کو بتایا کہ حکومت نے وکھرون پلوامہ کے عوام کو عرصہ دراز سے اپنے حال پر چھوڑ رکھا ہے گاوں میں بنیادی سہولیات کا زبردست فقدان ہے اور عوام طرح طرح کے مشکلات میں مبتلا ہیں آغا صاحب نے اہلیان وکھرون پلوامہ کو یقین دلایا کہ انجمن شرعی شیعیان آپ کے مسائل ریاستی انتظامیہ تک پہنچا کر انھیں حل کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پورا کرے گی۔