فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

لبریشن فرنٹ پر پابندی آغا حسن کا شدید ردعمل

کشمیر میں قبرستان کی سی خاموشی پیدا کرنے کی پالیسی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر حکومتی قدغن کی مذمت کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسے سراسر غیر جمہوری اور سیاسی انتقام گیری قرار دیاآغا حسن نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ہر… View Article

کشمیر میں قبرستان کی سی خاموشی پیدا کرنے کی پالیسی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر حکومتی قدغن کی مذمت کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسے سراسر غیر جمہوری اور سیاسی انتقام گیری قرار دیاآغا حسن نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ہر اختلافی سیاسی آواز کو دبا کر یہاں قبرستان کی سی خاموشی کی فضا قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے انھوں نے کہا کہ ریاست میں دینی اور حریت پسند جماعتوں پر آئے روز پابندیاں عائد کرنے کی کاروایاں اور وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ کشمیریوں کے آزادی پسند حوصلوں کو نہیں توڑ سکتا انھوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے پر امن جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعتوں پر قدغن انتہائی افسوس ناک ہے ایسا کرکے تنازعہ کشمیر کے پر امن ذرائع کو مسدود کرکے تشدد کے راستوں کو کھولنے کے مترادف ہے ۔امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالحمید اور جماعت اسلامی کے دیگر اراکین، اور حریت قائدین و کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان پر پی ایس اے عائد کرنے کو سراسر غیر جمہوری اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دلی ریاست جموں و کشمیر میں آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔