فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

سماج میں منشیات کی لعنت اجتماعی خود کشی کے مترادف ہے۔آغا حسن

امرناتھ یاتریوں کا خیر مقدم، امرناتھ یاترا ہماری مہمان نوازی کا ثبوت ہے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے وادی کشمیر میں منشیات کی بڑھتی وبا اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کا اس لعنت میں مبتلا ہونے پر تشویوش ظاہر کرتے ہوئے واظح کیا کہ مسلمان معاشرے… View Article

امرناتھ یاتریوں کا خیر مقدم، امرناتھ یاترا ہماری مہمان نوازی کا ثبوت ہے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے وادی کشمیر میں منشیات کی بڑھتی وبا اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کا اس لعنت میں مبتلا ہونے پر تشویوش ظاہر کرتے ہوئے واظح کیا کہ مسلمان معاشرے میں منشیات کی کوئی بھی گنجائش نہیں اسلام نے ایسی ہر قسم کی منشیات کو سرے سے ہی حرام قرار دیا ہے جو انسان کو مست و مدہوش بنا دیتی ہے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ نوجوان طبقے کا منشیات میں مبتلا ہونا اجتماعی خودکشی کے مترادف ہے اور ہم سب کو ایک اسلامی اور انسانی فریظے کے عنوان سے اس لعنت کے خلاف نبرد آزما ہونا چائے انھوں نے کہا کہ وادی میں منشیات فرخت کرنے والوں اور اس دھندے سے وابستہ افرراد کی سر زنش قانونی اداروں کا فرض منصبی ہے عوام ایسے اقدامات کا خیر مقدم کرے گی جو وادی میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے اٹھائے جائے گے اس موقعہ پر آغا حسن نے شری امرناتھ جی یاتریوں کا خیر مقدم اور خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاترا کشمیریت کی شان اور ہماری مہمان نوازی کی پرکھ کا ایک نمایا پہلو ہے متعلقہ علاقہ جات کے مسلمان سال بھر یاترا کے منتظر رہتے ہے اور یاتریوں کی خدمت گزاری کے لئے اپنی جان تک جھونکوں میں ڈالنے کے لئے آمادہ رہتے ہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اس سے بڑ کر کوئی مثال نہیں ہو سکتی۔آغا صاحب نے یاترا کے دوران قومی شہرہ پر پرائیوٹ ترانسپورٹ پر پابندی کے فیضلے کو سراسر نا مناسب اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیضلہ کسی بھی طور پر عوام کے مفاد میں نہیں اور اس فیضلے کی وجہ سے عوام کو زبردست مثایل و مشکلات کا سامنہ کر نا پڑے گا آغا حسن نے امید ظاہر کہ حکومت عوامی مثایل اور مشکلات کا ادراک کر کے بہت جلد اس فیضلے پر نظر ثانی کرے گی