فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

سرکار آغا سید مہدی ؒ کی برسی کی مناسبت سے ذال پورہ میں مجلس حسینیؑ

مرحوم کی دینی علمی اور اصلاحی خدمات کو آغا حسن کا خراج وادی کی ایک منفرد علمی روحانی اور تبلیغی شخصیت آیۃ اللہ سرکار آغا سید مہدی الموسوی السفویؒ کی برسی کے مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے بڑی پورہ ذالپورہ میں مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں… View Article

مرحوم کی دینی علمی اور اصلاحی خدمات کو آغا حسن کا خراج وادی کی ایک منفرد علمی روحانی اور تبلیغی شخصیت آیۃ اللہ سرکار آغا سید مہدی الموسوی السفویؒ کی برسی کے مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے بڑی پورہ ذالپورہ میں مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ امامت و شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی معرکات اور شہداے اسلام کی عظیم قربانیوں کا بنیادی حدف دین اور شریعت کی حفاظت اور اسلام و ملت کی سربلندی ہے وقت کی حکومتوں یا عامتہ المسلمین کا حدود شریعت سے تجاوز کی ہر روش کو ائمہ معصومینؑ نے نہ صرف ٹوکا بلکہ ضرورت پڑنے پر اس راہ میں شہادتیں بھی پیش کی سرکار آیۃ اللہ آغا سید مہدی الموسوی الصفویؒ اس دور کی ایک منفرد علمی شخصیت ہے جس نے انتہائی نا مساعد حالات کے باوجود شیعیان کشمیر میں احیاے شریعت کا منظم مشن شروع کیا جس دور میں صدیوں کے مخالفانہ حالات کی وجہ سے کشمیر میں شیعہ مسلک صرف عزاداری امام حسین ؑ تک محدود ہوکر رہ گیا تھا مرحوم نے کشمیر میں احیاے تشعیت اور شریعت میں بنیادی کردار ادا کیا اس راہ میں آپ کو اپنوں اور بے گانوں کی طرف سے سخت اذیت رسانی کا سامنہ کرنا پڑا لیکن آپ کے پایہ استقلال میں کوئی لغزش واقعہ نہ ہوئی