فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

رہبر معظم امام خامنہ ای کے خلاف امریکہ کی بزدلانہ مہم جوئی لاحاصل۔آغا حسن

انجمن شرعی شیعیان کے احتجاجی مظاہرے اندرکوٹ سوناواری میں سالانہ مجلس حسینیؑ رہبر معظم امام خامنہ ای کے خلاف امریکہ کی بزدلانہ مہم جوئی کو امریکی صدر کے ذہنی دیوالیہ پن اور اسلام دشمن جنون کا واصح مظاہرہ قرار دیتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے… View Article

انجمن شرعی شیعیان کے احتجاجی مظاہرے اندرکوٹ سوناواری میں سالانہ مجلس حسینیؑ رہبر معظم امام خامنہ ای کے خلاف امریکہ کی بزدلانہ مہم جوئی کو امریکی صدر کے ذہنی دیوالیہ پن اور اسلام دشمن جنون کا واصح مظاہرہ قرار دیتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ امریکہ کی گیدڑ بھبکیوں سے ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی راہ سے دستبردار نہیں ہوگی آغا حسن نے کہا کہ ایران پر چالیس سالہ اقتصادی پابندیوں کا رسوا کن حشر امریکہ اسرائیل اور انکے آلیہ کار وں کے لئے باعث عبرت ہے رہبر معظم اور انکے متعلقین و اثاثوں پر پابندیوں کا حکم نامہ جاری کرکے امریکی صدر ایران کے ساتھ مخا صمت کے شرم ناک انجام سے دنیا کے طوجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ دنیا کو یہ حقیقت ذہن نشین کرنی چاہئے کہ امام خامنہ ای صرف ایرانی قوم کا ہی قائد نہیں بلکہ دنیاے تشیعت کے سرپرست اور ولی فقہیہ ہیں اور عالم تشیعت کا جملہ مال و اسباب انکا اثاثہ ہے انکے ہر حکم کی پیروی شیعیان عالم کے دینی واجبات میں سے ہے رہبر معظم کے خلاف امریکی صدر کی بے حودہ مہم جوئی کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے سب سے بڑا احتجاجی جلوس قضبہ بڈگام میں برآمد کیا گیا قدیمی امام باڑہ حسن آباد سے بھی احتجاجی ریلی بر آمد کی گئی دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اندرکوٹ سوناواری میں سالنہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر آغا حسن نے فلسفہ امامت و شہادت کے کئی گوشوں کی وصاحت کی۔