فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

حوزہ علمیہ میرگنڈ بڈگام میں گرمائی تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب

قید تنہائی میں شیخ ابراہیم زکزکی کی تشویشناک حالت پر آغا حسن کا صدائے احتجاج سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں گرمائی تعطیلات کے دوران منعقدہ مسابقہ حفظ و قرآت اور اذان کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین… View Article

قید تنہائی میں شیخ ابراہیم زکزکی کی تشویشناک حالت پر آغا حسن کا صدائے احتجاج

سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں گرمائی تعطیلات کے دوران منعقدہ مسابقہ حفظ و قرآت اور اذان کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مذکورہ تربیتی کیمپ میں شریک طلباء و طالبات کے علاوہ معلمین اور کئی علمائے دین نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے حوزہ علمیہ کی خدمات اور کارکردگیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے متعلقین سے محنت و مشقت کا تقاضا کیا۔ آغا حسن نے نائجیریا کے بلند قامت اسلامی اسکالر اور بے باک مبلغ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی قید تنہائی میں علالت اور انہیں اذیتیں پہنچانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا کی مغرب نواز حکومت ملک میں اسلام اور شریعت کی سربلندی کے متمنی عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی کو راستے سے ہٹانے کی در پے ہے۔ شیخ ابراہیم زکزاکی پر بے بنیاد الزام لگاکر انہیں اُن کی اسلام نوازی کی سزا دی جارہی ہے۔ آغا حسن نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی سلامتی کیلئے دعا کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ موصوف قید تنہائی میں قریب المرگ پہنچ چکے ہیں، انہیں طبی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آج تک نائجیریا کی حکومت کو اس حوالے سے حقوق انسانی کی پاسداری کا احساس دلانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر آغا حسن نے مذکورہ کیمپ میں شرکت کرنے والے اور مسابقے میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں توصیفی اسناد اور درجہ پنجم کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔


تصویری رپورٹ