فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

انجمن شرعی کے اہتمام سے خانقاہ میر اراکی ؒ جڈی بل میں سالانہ مجلس حسینیؑ

آیۃ اللہ آغا سید یوسف الموسوی ؒ کو انکی برسی پر آغا حسن کا خراج عقیدت انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے خانقاہ میر شمس الدین اراکی ؒ جڈی بل سرینگر میں سالانہ مجلس حسینی ؑکا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقعہ… View Article

آیۃ اللہ آغا سید یوسف الموسوی ؒ کو انکی برسی پر آغا حسن کا خراج عقیدت

انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے خانقاہ میر شمس الدین اراکی ؒ جڈی بل سرینگر میں سالانہ مجلس حسینی ؑکا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر تنظیم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہادت حسینیؑ کے اہداف و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ معصومینؑ اسلام ناب کے حقیقی سر چشمے ہیں جنھوں نے دین و شریعت اسلامی کو اپنی حقیقی صورت و حثیت میں محفوظ رکھنے کے لئے ہر دور میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس راہ میں وقت کے حکم رانوں سے ٹکر لے کر شہادت کی موت کو گلے لگایا یہ اہلبیت نبویؐ کی قربانیوں کی دَین ہے کہ معرکہ کربلا کے بعد وقت کے کسی بھی حکمران نے دین و شریعت میں دخل اندازی اور افراط و تفریط کی جرائت نہیں کی انھوں نے کہا کہ فکر اہلبیت ؑ کی تشہیر و ترویج کے لئے جن مبلغین اور داعیان دین نے گراں قدر خدمات انجام دی دنیاے تشعیت انکی مرحون منت ہے ایسے ہی مبلغین میں حضرت میر شمس الدین اراکیؒ ایک معزز و مقتدر نام گرامی ہے جس نے کشمیر گلگت بلتستان یہاں تک کہ تبت میں تبلیغی مرکز قائم کرکے بڑی تعداد میں غیر مسلموں کو اسلام کی طرف راغب کیا انکے تبلیغی مشن کو ایک تنظیمی شکل دیکر بانی انجمن شرعی شیعیان آیۃ اللہ آغا سید یوسف الموسوی الصفو ی ؒ نے ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دیا انھوں نے کہا کہ آیۃ اللہ آغا سید یوسف الموسوی الصفوی ؒ کی دینی تبلیغی اور قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں آغا صاحب نے کہا کہ آقاے مرحوم کے دینی مشن کو جاری وساری رکھنے کے لئے انجمن شرعی شیعیان ہر محاذ پر متحرک ہے۔