فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

انجمن شرعی شیعیان کے جامعہ باب العلم کے اہتمام سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

درگاہ شریف کے سجادہ نشین الحاج غلام حسن بانڈے کو آغا حسن کا خراج انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے شعبہ جامعہ باب العلم کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کے امام خمینیؒ حال میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو کہی روز تک جاری رہے گا تنظیم… View Article

درگاہ شریف کے سجادہ نشین الحاج غلام حسن بانڈے کو آغا حسن کا خراج انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے شعبہ جامعہ باب العلم کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کے امام خمینیؒ حال میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو کہی روز تک جاری رہے گا تنظیم کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کیمپ کا معائنہ کیا تربیتی کیمپ میں درجنوں عازمین حج کو جنھوں نے پہلے ہی اپنے ناموں کااندراج کیا کو مناسک حج کی مکمل تربیت دی جائے گی جسکے لئے انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ تبلیغ و تربیت سے وابستہ علماے دین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں کیمپ کے معائنے کے موقعہ پر آغا حسن نے فریضہ حج کی عبادی اور سیاسی اہمیت کے کئی گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے عازمین سے تاقید کی کہ وہ مناسک حج سے آشنائی کے ساتھ ساتھ فلسفہ حج کے معنوی پہلوں پر بھی غور و فکر کرے تاکہ آپ کا حج حقیقی معنوں میں ابراہیمی حج قرار پائے اس موقعہ پر آغا حسن نے درگاہ حضرت بل کے سجادہ نشین الحاج غلام حسن بانڈے کے انتقال پر ملال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی خدمات کو خراج پیش کیا۔