فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

امام باڑہ حسن آباد

امام باڑہ حسن آباد کی بنیاد سب سے پہلے سرینگر کے تاجر مرزا محمد علی نے ڈالی ۔بعد ازاں امام باڑہ کی از سر نوتعمیر حجة الاسلام آغا سید احمد الموسوی الصفوی نے انجام دی۔ انجمن شرعی شیعیان کے بانی حجة الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کشمیری کے دور میں امام باڑہ حسن آباد کی تعمیر بڑے پیمانے پر مکمل ہوئی ۔یہ امام باڑہ ریاست جموں وکشمیر کے قدیمی امام باڑوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی وفات کے بعد حجتہ

الاسلام آغا سید مصطفی الموسوی الصفوی نے امام باڑہ کی مرمت و دیکھ کیلئے اقدامات کئے۔اس کا انتظام جموں کشمیر انجمن شرعی شعیان کے ہاتھ میں ہے جس کا صدر حجة الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی ہیں۔سال بھر اس امام باڑہ میں کئی مجالس عزاءکا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کرتے ہیں۔مسجد کی دیکھ بال اچھی طرح اور جدید بنیادوں پر جاری ہے۔‎‎

نقش

مختصر معلومات

حسن آباد
-----------------------