فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

آغا سید احمد موسوی نجفی

آپ جناب آیت اللہ آغا سید محمد موسوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اکبر تھے اور والد کے انقال پر آپ ان کے جانشین ہوئے۔آپ سلمان صفت،سلیمان مرتبت،مرد قلندر اور فقیر تھے۔آپ نے ساری عمر اپنے آباء کے نقش قدم پر کہنہ جھونپڑی اور مسند خاک پر گذارای۔آپ کے ماتھے پر سیماء فی وجو ھھم کا نشان نمایاں تھا۔ آپ آباء کرام کی طرح عالم ربانی اور زاہد صمدانی تھے۔جب آپ کسی قطعہ زمین پر وضو کرتے تھے تو جس حد تک پانی کی تراوت ہوتی تھی لوگ اس مٹی کو بطور تبرک لیکر سینوں اور آنکھوں پر ملتے تھے۔آپ نے ساری عمر تبلیغ و ترویج ،اصلاح ذات البنین اور مواعظ حسنہ بیان کرنے میں بسی کی۔آپ نے 1353ھ میںحسن آباد سرینگر کے تاریخی امام باڑہ کو سر نو اور موجود ہ زیر نظر خوبصورت انداز میں تعمیر کیا اور اسی سنہ میں آستان ہ حضرت میر شمس الدین اراکیؒ چاڈورہ کو بنایا چنانچہ اس مخفی قبر مقدس پر پہلی تعمیر تھی۔اس کے علاوہ اس لے ملحق ایک مسافر خانہ بھی تعمیر کیا ۔آپ نے امام باڑہ بڈگام کے موقوفات کو توسیع بخشی اور مکانات و دکانات تعمیر کئے۔آپ کا دور ریاست میں امن و طلمانیت کا عہد تھا بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ آپ کا زمانہ دین داری اور سادگی کا خاتمتہ المطاف تھا تو کچھ غلط نہ ہوگا ۔ آپ 21ذی الحجہ1364ھ بمطابق 27نومبر1945ء کو وفات پاگئے اور آستانہ بڈگام میں مدفون ہوئے۔