فوری رابط: ۱۹۵۱-۲۵۵۳۶۶۹۱
Mainbanner

آغا حسن دلی میں نمایندہ ولی فقیہ سے ملاقی، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

شہید آغا سید مہدی کو ان کی برسی پر خراج، کوئٹہ دھماکے کی مذمت سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نمایندہ ولی فقیہ برائے ہند حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مھدوی پورسے ملاقی ہوئے۔نمایندہ ولی فقیہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے دوران آغا حسن نے ایران میں حالیہ تباہ… View Article

شہید آغا سید مہدی کو ان کی برسی پر خراج، کوئٹہ دھماکے کی مذمت

سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نمایندہ ولی فقیہ برائے ہند حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مھدوی پورسے ملاقی ہوئے۔نمایندہ ولی فقیہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے دوران آغا حسن نے ایران میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی صورتحال سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نمایندہ ولی فقہی کو بتایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اہلیان کشمیر کی ہمدردیاں اور نیک خواہشات ایرانی قوم و قیادت کے ساتھ ہیں اور ہم سیلاب متاثرین کے درد و کرب کو دل کی عمیق گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں۔ آغا حسن نے کہا کہ ایرانی قوم گزشتہ چالیس سال سے متواتر دشمنان انقلاب کی جارحیت و سازشوں کا پامردی سے مقابلہ کررہے ہیں اور ایسی قوم آفات سماوی سے حوصلہ ہارنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے بلند حوصلوں اور قوت ایمانی سے ہر مصیبت کا مقابلہ کررہی ہے۔تاہم آفات سماوی ایک ایسی مصیبت ہوتی ہے جہاں کسی بھی قوم کو اپنے خیرخواہوں کے دعاووں ، ہمدردیوں اور تسلیت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ آغا حسن نے ہزارگنج سبزی منڈی کوئٹہ پاکستان میں ہوئے دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں جانبحق ہوئے افراد کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔ دریں اثنا شہید آغا سید مہدی الموسوی الصفوی کو ان کی 19ویں برسی پر انجمن شرعی شیعیان نے شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید موصوف کے خدمت خلق اور مظلوم و محروم پروری کے نصب العین کی آبیاری کا اعادہ کیا۔ شہید موصوف کے ایصال ثواب کیلئے حوزہ علمیہ میر گنڈ بڈگام میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جہاں مرحوم رہنما کے خدمات اور کارہاے نمایاں کو یاد کیا گیا۔ تنظیم کے اہتمام سے وادی میں قائم جمعہ مراکز پر بھی ائمہ جمعہ نے شہید موصوف کو عقیدت کا خراج نذر کیا اور شہید موصوف کے خدمات اور فکرو عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی گئی۔ ائمہ جمعہ نے شہید موصوف کو ایک ولولہ انگیز ، بے باک اور مظلوم نواز رہنما قرار دیتے ہوئے مرحوم کی جدائی کو قوم کی انتہائی بدقسمتی سے تعبیر کیا۔